Featuredسندھ

سندھ پولیس : ذہنی دباؤ میں مبتلا افسران کی شناخت ،افسران کا پتہ چلنے پر فوری قدم اٹھایا جائے

کراچی : سندھ پولیس میں ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسران کی شناخت کافیصلہ کرلیا، آئی جی سندھ نے کہا کہ مسلسل تناؤ سے افسران کی دماغی اورجسمانی صحت پرمنفی اثرپڑتا ہے ایسے افسران کا پتہ چلنے پر فوری قدم اٹھایا جائے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسران کی شناخت کافیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے صوبے کے تمام ماتحت افسران کو خط لکھا ہے ۔

 

 

جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی نوکری ذہنی دباؤوالاپیشہ ہے، مسلسل تناؤسےافسران کی دماغی اورجسمانی صحت پرمنفی اثرپڑتاہے۔

 

 

 

خط میں کہا ہے کہ افسر کی کارکردگی اور شہریوں سے رابطہ بھی متاثر ہوتا ہے ،شدیدذہنی دباؤمیں آکرخودکشی کاانتہائی قدم اٹھانےکی مثالیں موجودہیں، افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی بہتربنانےکیلئے سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔

 

یہ بھی پرھیں: کراچی میں پائیدار امن کیلیے تعصب کا خاتمہ ضروری ہے، آئی جی سندھ

 

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایسے افسران کا پتہ چلنے پر فوری قدم اٹھایا جائے اور ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسرکومیڈیکل بنیادپرفوری چھٹی دی جائے جبکہ ایسے افسر کا ذہنی اور دماغی علاج بھی کروایا جائے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close