اسلام آباد : سعودی عرب نے کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کردیا اور جلددورہ پاکستان کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا حکومت کی جانب سے کاروباری طبقے کیلئے اقدامات تسلی بخش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کردیا ، سعودی عرب میں کاروباری شخصیات نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ، کاروباری شخصیت میں خالدالجفیل اور پاکستانی تاجرعمران چوہدری شامل تھے جبکہ وزیرخارجہ، گورنراسٹیٹ بینک،فیصل جاوید،حکومتی وفد بھی شریک ہوا تھا۔
سعودی وزیر اور معروف کاروباری شخصیات وزیراعظم کےاعزاز میں عشائیہ میں بھی شریک تھے، سعودی کاروباری شخصیات نے کہا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھاتے رہے ہیں، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری شروع کی جائے،حکومت کی جانب سے کاروباری طبقے کیلئے اقدامات تسلی بخش ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کابہترین وقت ہے، حکومت ون ونڈوآپریشن کےذریعےرکاوٹیں ختم کرچکی ہے۔
یہ بھی پرھیں:وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات،دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پراتفاق
سعودی کاروباری شخصیات نے جلددورہ پاکستان کا بھی عندیہ دیا ، اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنا چاہتی ہے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جلد دو طرفہ رابطے تیز ہوں گے ، بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد مل رہا ہے۔