Featuredسندھ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی،پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی ؟

کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنےکا امکان نہ ہونےکےبرابرہے، شوال کےچاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، 12مئی کوملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 

 

 

یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکا کہنا تھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں:لاک ڈاؤن کے باعث عیدالفطر کی طویل چھٹیاں کیسے گزاریں؟

خیال رہے سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا تھا کہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا، اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے، عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا اور عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close