Featuredپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام ، ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانے کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید کےبعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانے کا اعلان کردیا اور محکمہ صحت کوجامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کردی۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب بھرکے صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانےکافیصلہ کرلیا اور کابینہ کمیٹی برائےانسدادکوروناکی سفارشات منظور کر لیں۔

 

عثمان بزدار نے محکمہ صحت کوجامع حکمت عملی کےتحت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عیدکےبعدصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانےکاآغاز ہوگا، پریس کلب میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ،ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

 

 

یاد رہے مارچ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے ڈاکٹر فیصل سلطان کو خط لکھا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے حوالے سے آگاہی مہم میں ٹی وی اور ریڈیو چینلز نے اہم کردار ادا کیا۔صحافیوں نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائینرز کے طورپر کام کیا ۔ روزانہ کی بنیاد پر صحافی کورونا کا شکار ہورہے ہیں جبکہ کورونا کے خلاف جنگ کے دوران کئی صحافی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑ ھیں: پاکستان میں آج سے 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ رپورٹرز اور میڈیا ورکرز کی ویکسینیشن کی جائے۔ وزارت کی جانب سے صحافیوں کی فری ویکسی نیشن کے لیے متعلقہ ادارے کو ہدایات دی جائیں ۔ وزارت کی جانب سے اس اقدام سے میڈیا ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close