اسرائیل کا فلسطینیوں پر حملہ ،مناظر بہری اور مردہ دنیا کو بیدارکرنے کے لیےکافی
اسلام آباد : چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر رمضان میں حملہ کیا، مناظر بہری اور مردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ میں 10 بچوں سمیت 31 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے، مناظر بہری اورمردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں ، نہتےشہریوں پر اسرائیلی بمباری انسانیت پر حملہ ہے،اسرائیل نےفلسطینیوں پر رمضان میں حملہ کیا۔
Heart wrenching scenes coming out from #Gaza as 31 reported martyred including 10 kids. Israeli barbarism is enough to wake up deaf, dead world. Humanity is under attack. Israel chose Holy Month of Ramadan to attack Palestinians.#GazaUnderAttack @UN @OIC_OCI @UN_HRC @OICatUN
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) May 11, 2021
دوسری جانب شہریار آفریدی کےٹوئٹ پر پاکستان میں فلسطینی سفیر احمدآمین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا محترم آپ کےگہرے احساس اور حمایت کے لیےشکریہ. فلسطین کا ہمیشہ ساتھ دینے پر پاکستان کاشکریہ ادا کرتے ہیں اور فلسطینی عوام ناانصافی کے خلاف ساتھ کھڑے ہونے پر شکرگزارہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فو ج کا حملہ: پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت
Thanks excellency for your deep feeling and for your support , many thanks Pakistan for its permanent standing all the time with the Palestinian people and its standing against injustice,
— AhmedAmeen (@RabaieAhmed) May 11, 2021