Featuredاسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان کا فلسطینی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ
اسلام آباد : وزیر اعظم نے فلسطینی صدر سے ٹیلی فونک رابطے میں اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کی۔
وزیراعظم کی جانب سے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام کے حقوق، جائز جدوجہد کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں بے گناہ نمازیوں پر حملے شرمناک ہیں۔