پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشن کی تکمیل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
راولپنڈی: دہشت گردوں کو کسی صورت امن خراب کرنے کی مہلت نہیں دیں گے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشن کی تکیمل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن مغربی بارڈر پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا، جہاں کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف کو سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گی اور پاک افغان بارڈر پر موثر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، آر می چیف نے بلند حوصلوں، مثالی تیاری پر نوجواں کو سراہا۔
آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی بھی صورت امن خراب کرنے کی مہلت نہیں دے سکتے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشن کی تکمیل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
آرمی چیف نے ملکی دفاع میں شہادت پانے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کورونا کی روک تھام میں سول انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والے جوانوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا سے محفوظ رہنے کے تمام اختیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایات بھی کی۔