کابل: مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی شہید ہوگئے
کابل کی مسجد میں دھماکا جمعے کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔
افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکر درہ میں مسجد کے اندر دھماکا کیا گیا۔
طالبان اور افغان حکومت کی 3 روز جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا واقعہ ہے، دونوں جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے کابل ہی میں لڑکیوں کے اسکول کے باہر متعدد دھماکے ہوئے تھے، جس میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر اسکول کی بچیاں شامل تھیں۔