Featuredپنجاب

لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری

لاہور: پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن اب 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفیکیشن سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف کھانے لے جانے کی اجازت ہوگی، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، سینما ہال اور تھیٹر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close