Featuredسندھ

سمندری طوفان: سی اے اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا

کراچی: سمندری طوفان کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ممکنہ طوفان اور بارشوں سے متعلق کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ایئرپورٹ حکام ہنگامی اقدامات کریں۔

سی اے اے کے مطابق ممکنہ طوفانی بارش سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں کو نقصان سے بچانے کے لیے محفوظ جگہ پر پارک کیا جائے جبکہ طیاروں کو آپس میں ٹکرانے سے بچانے کے لیے ونگز کے ساتھ وزن لگا کر باندھا جائے۔

الرٹ میں مزید کہا گیا کہ بارش سے کیڑے مکوڑے ایرپورٹ اطراف آتے ہیں، جس سے پرندے رخ کرتے ہیں، محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ایئرپورٹ کے اطراف فیومیگیشن سمیت برڈ شوٹر تعینات کیے جائیں۔

سمندری طوفان بھارتی گجرات سے گزرے گا، سمندری طوفان کا اثر سندھ کے جنوب اور جنوبی مشرقی حصے پر ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 مئی تک کراچی میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close