Featuredسندھ

سمندری طوفان، وزیر اعلیٰ سندھ کی ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کی ہدایت

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دے دیئے، انہوں نے نالوں کی چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے اور کراچی سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سائیکلون کے پیش نظر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

ڈائریکٹر میٹ کی جانب سے اجلاس کو شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ویدر سسٹم بحرہ عرب کے جنوب میں بن رہا ہے، سائیکلون توکتے کا نام دیا گیا ہے۔

بریفنگ کے مطابق اس سائیکلون کی 3 طرح کے اثرات ہوتے ہیں۔ طوفانی بارشیں یا تھنڈر اسٹوم ہو سکتا ہے۔ تیز ہوائیں، جس کو ہائی انٹینسی ونڈ کہا جاتا ہے، ہوسکتے ہیں۔ اگر ہوا کی رفتار 27-22 کٹس ہوتی ہے تو مٹی کا طوفان ہوگا۔ اگر ہوا کی رفتار 33-28 کٹس بنتی ہے تو درختوں کو نقصان نہیں ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر ہوا کی رفتار 47-34 کٹس ہوتی ہے تو گھروں کی چھتوں اور فصلوں کو نقصان ہوگا۔ ابھی دیکھنا ہے کہ سائیکلون کی رفتار کیا بنتی ہے۔ اگر سائیکلون انڈیا گجرات کو عبور کرتا ہے تو ٹھٹھہ ، بدین ، میرپورخاص ، عمر کوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ پر اثرات ہوں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر اور سانگھڑ میں اچھی خاصی بارشیں ہوں گی۔ ٹھٹھہ اور دیگر ڈسٹرکٹ میں 100-80 کلومیٹر پی ایچ طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ یہ 17 مئی سے 20 مئی 2021 کو ان ڈسٹرکٹ میں اپنے اثرات پیدا کرے گا۔

بریفنگ کے مطابق اگر سائیکلون کراچی کے غربی ایریا کو کراس کر جاتا ہے تو کراچی، حب، لسبیبلہ، حیدرآباد اور جامشورو ڈسٹرکٹ میں 18 سے 20 مئی کو بارشیں ہوں گی، تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کی اور ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دے دیئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میٹ، پی ڈی ایم اے کی مشاورت سے ایمرجنسی پلان بنا کر اقدمات کرنے ہیں۔ اگر گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر کے ایریا میں شدید بارشیں ہوں گی، ڈی سی تھر ضروری اقدامات کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بارشوں کے امکانات کے پیش نظر کمشنر کراچی ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہدایت کی کہ نالوں کی چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنا شروع کریں۔

مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ کنٹرول روم میں بی ایس -19 کے افسر کو ہیڈ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔

انہوں نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ وہ بیراجوں پر کنٹرول روم قائم کریں۔ کراچی کے تمام کنٹونمنٹ اپنے ایریاز میں انتظامات کریں۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ اور فراز ڈیرو کو کراچی میں رہنے کی ہدایت دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close