Featuredاسلام آباد

پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد : اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لیٹراضافےکی تجویز دے دی ، وزارت خزانہ اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ذرائع اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے ، جس میں پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے.

 

وزارت خزانہ اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سےمشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

 

خیال رہے ‏نئی 15 روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے ہونا تھا تاہم عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سمری تیار ‏نہیں ہو سکی تھی ، ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان 17 مئی کو کیا ‏جائےگا، قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان ہر ماہ 15 اور مہینے کےآخری دن کیاجا تا ہے لیکن لاک ‏ڈاؤن، عیدتعطیلات کی وجہ سے قیمتوں کا تعین 17 تاریخ کو کیا جائےگا۔

 

یاد رہے 30 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close