Featuredاسلام آباد

فیصل ایدھی نے امدادی ٹیم فلسطین بھیجنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: ایدھی فاؤنڈیشن نے فلسطین میں فلاحی کاموں کے لیے اپنی امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

ایدھی فاؤنڈیشن کے موجودہ سربراہ فیصل ایدھی نے امدادی ٹیم فلسطین بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی حکام کو ویزے اجرا اور اجازت سے متعلق خط ارسال کیا۔

 

 

فیصل ایدھی کی جانب سےفلسطینی حکام کو ارسال کیے جانے والے خط میں قدرتی آفات،حادثات میں کام کرنے کے وسیع تجربے کا ذکر کیا گیا ہے۔

 

ایدھی حکام نے اپنی 5 رکنی ٹیم بھیجنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے تعاون اور ویزے جاری کرنے کی اپیل کی۔

 

ایدھی فاؤنڈیشن نے فیصل ایدھی، محمد سعد ایدھی، محمد احمد، اقرار الحسن، ناصرعزیز کو فلسطین کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی۔خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی رضاکار ٹیم جنگ میں زخمیوں کی امداد کرے گی۔

 

یہ بھیپڑھیں:ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں

رپورٹ کے مطابق ایدھی حکام نے آج فلسطینی سفیر سے ملاقات کر کے خط اُن کے حوالے کیا۔ جس پر فلسطینی سفیر نے ایدھی فاؤنڈیشن کی پیشکش کو سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close