Featuredاسلام آباد

پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا فیصلہ، اہم اجلاس طلب

اسلا م آ باد: پی ڈی ایم نے اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

 

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کی واپسی کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم نوازشریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close