Featuredدنیا

ہم ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

بغداد : فلسطین میں اٹھنے والی تحریک صیہونیوں کی نابودی کا آغاز ثابت ہوگی۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی صدر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا ایمان ہراسلحے سے زیادہ قوی اور طاقتور ہے۔

مقتدی صدرنے کہا کہ ہم ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ تحریک غاصب صیہونیوں کی نابودی اور خطے میں قیام امن کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہو گی۔

مقتدی صدر نے اپنے ایک ٹوئيٹ میں کہا ہے کہ بہت سے لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ فلسطینی تحریک ختم ہوگئی ہے اور اسی لئے امریکہ، قدس کو فروخت کرنے کے مقصد سے صیہونی دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لپکا، بعض دیگر ملکوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا اقدام کیا یہ سوچ کرکہ فلسطین کی تحریک دم توڑگئی ہے۔

مقتدی صدر نے کہا کہ اسرائیلیوں کے غیر دانشمندانہ اقدامات کے سبب فلسطینی تحریک ایک بار پھر شعلہ ور ہوگئی ہے، اس بار فلسطینی تحریک صرف پتھروں اور غزہ تک محدود نہیں ہے بلکہ قدس شریف اور رام اللہ سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

مقتدی صدر نے فلسطین سے باہر اس تحریک کے اثرات اور اس میں پائی جانے والے شدت کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ صرف عرب ہی نہیں بلکہ سبھی لوگ فلسطینی کاز پر یقین رکھتے ہیں اور سبھی اٹھ کھڑے ہوں گے، چنانچہ فلسطینی تحریک کا دائرہ انڈونیشیا تک پھیل گیا ہے، بنابریں ہم انڈونیشیا کے عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ دیگر اقوام بھی فلسطینیوں کی مدد کے لئے قدم آگے بڑھائيں گی۔

مقتدی صدر نے غزہ کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صبروبردباری سے کام لیں، رات بھی گزرجائے گی نابودی غاصبوں کا مقدر ہے، خدا آپ کی مدد کرے گا اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close