Featuredدنیا

ایرانی عوام کا غاصب صیہونی حکومت سے نفرت کا اعلان

تہران : ایرانی عوام نے فلسطینیوں کی حمایت اور مکمل یکجہتی اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اعلان کیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ ، مظاہرین امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کے غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے اپنی شدید نفرت کا اعلان کیا ۔

مظاہرین نے عالمی اداروں سے غزہ اور غرب اردن پر وحشیانہ حملے اور بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

عالم اسلام کے آئمہ جمعہ کے نام لکھے گئے کھلے خط میں ایران کے آئمہ جمعہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کی بحالی نے، غاصب صیہونی حکومت کو مزید تحفظ فراہم کیا ہے۔

ایران کے آئمہ مساجد نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیتے ہوئے عالم اسلام سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی عوام نے واضح کیا ہے کہ بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close