کورونا وائرس سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 102 مریض کی اموات
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے آج بھی 102 اموات ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.59 فی صد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 102 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20ہزارسےزائدہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51ہزار528 کئے گئے ، جن میں سے 3ہزار70 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.59 فی صد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار229 ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد8 لاکھ93ہزار461 ہوگئی ہے جبکہ 8لاکھ 10 ہزار143افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4ہزار571، پنجاب میں 3لاکھ 32ہزار ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار561اور بلوچستان میں 24ہزار318 ہوگئی جبکہ ر گلگت بلتستان میں 5 ہزار454افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔