Featuredسندھ

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع

کراچی : شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہوسکتا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہوسکتا ہے، اس حوالے سے سینئر پولیس افسران سے سفارشات طلب کرلی گئیں ہیں۔

 

ذرائع نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق ابتدائی طورپر کراچی میں ہوسکتا ہے،اس سلسلے میں پولیس افسران نے اعلیٰ افسران سے بجٹ کا مطالبہ کردیا، اعلیٰ افسران نے تجویز دی ہے کہ بجٹ کے بغیرلاک ڈاؤن کمائی کا دھندہ بن سکتا ہے۔

 

سینئر افسران کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ لاک ڈاؤن میں پولیس کو بجٹ دیا گیا تھا، اب تک 24 پولیس اہلکار کورونا کا شکار ہوکرشہیدہوچکےہیں، حکومت نے کورونا ڈیوٹیزدوران شہید ہونے والوں کیلئے 10لاکھ امداد کا اعلان کیاتھا تاہم کسی بھی پولیس اہلکار کو یہ امدادی رقم تاحال نہیں مل سکی۔

 

خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کوروناوائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناکےمزید24299نمونےٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 2136نئےکیسزسامنےآئے۔

 

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ایک دن میں کوروناسےمزید22مریض انتقال کرگئے، سندھ کے 2136کوروناکیسزمیں1153 نئےکیسزکاتعلق کراچی سے تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس:ملک کے کس ضلع میں مثبت کیسزکی شرح 5فیصد سے زائد؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 

کراچی کے تمام اضلاع ، حیدرآباد، بدین، دادو ، جامشورو،شہیدبینظیر آباد، سکھر میں کوروناکیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد جبکہ لاہور، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور ، بھکر،ڈی جی خان،فیصل آباد ، گجرات، خانیوال، خوشاب میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفرگڑھ،رحیم یار خان ، اوکاڑہ،سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پشاور، ایبٹ آباد،بنوں ، بونیر،چارسدہ،اپر، لوئر دیر ، ہری پور ، کوہاٹ ، کرم،مردان ، نوشہرہ،صوابی،سوات میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close