کراچی: عمران خان بھی شوکت عزیز اور مشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا برا حال کردیا ہے، عمران خان ملک کو معاشی تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، عمران خان کا جرم صرف مہنگائی نہیں، مافیاز کی سرپرستی بھی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ کرپشن میں ملکی خزانے کا پیسہ اڑا رہی ہے، عمران خان کو اپنے معاشی جرائم پر عام آدمی سے معافی مانگنا ہوگی، عمران خان بھی شوکت عزیز اور مشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ روکا گیا تو وہ گھر گھر معاشی بدحالی کی آگ لگادیں گے۔