دنیا بھر میں ہر روز کورونا سے ہونے والی 3 میں سے ایک موت بھارت میں ہو رہی ہے
پڑوسی ملک بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 3741 افراد کی جانیں چلی گئیں، جبکہ کورونا وائرس سے مزید 2 لاکھ 40 ہزار افراد متاثر ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز کورونا وائرس سے ہونے والی 3 میں سے ایک موت بھارت میں ہو رہی ہے جبکہ برطانوی طبی حکام نے کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کو بھارتی قسم کے خلاف موثر قرار دے دیا۔
برطانوی تحقیق کے مطابق فائزر ویکسین بھارتی قسم کے مقابلے میں 88 اور برطانوی قسم کے مقابلے میں 93 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔
تحقیق کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین بھارتی قسم کے مقابلے میں 60 فیصد اور برطانوی قسم کے مقابلے میں 66 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔