کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
نئےلاک ڈؤان سےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ نےنوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے آئندہ 2ہفتوں کیلئے لاک ڈؤان کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری سےلے کر یونیورسٹی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، شادی ہالز، سینما ہالز اور تمام تفریح مقامات بند رکھے جائیں گے۔
ریسٹورنٹس کو پارسل کی اجاز ت ہوگی، کراچی:ریسٹورنٹس اندر اور باہر بیٹھ کر سروس نہیں دے سکیں گے جب کہ دکانیں، شاپنگ مال شام 6 بجےکے بعد بند رہیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق میڈکل اسٹورز، گروسری کی دکانیں اور پٹرول پمپ کھولیں رہیں گے، شاپنگ مالز کے اندر والے میڈیکل اسٹورزکوکھولنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام ٹرانسپورٹ صرف 50 فیصد مسافر کو سوار کرسکتی ہے، بیکری اوردودھ کی دکانیں رات 12بجےتک کھلیں گی جب کہ ایکسپوسینٹر، بیوٹی پارلر اورکھیلوں کےٹورنامنٹ پرپابندی ہوگی۔