Featuredخیبر پختونخواہ

ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزارروپے کا اضافہ ،بجٹ سے قبل ہی بڑی خوشخبری آگئی

پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزارروپے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد تنخواہ 17 ہزار سے بڑھ کر21 ہزار ہوگئی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نےڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ کےپی نے تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی۔

 

منظوری کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزارروپے تک کا اضافہ کیا گیا اور تنخواہ 17ہزار سے بڑھا کر21ہزارکردی گئی ہے۔

 

یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی مشکلات کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ اسپیشل الاؤنس کی مد میں 10 سے 15 ‏فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی جسے وزیراعلی عثمان بزدار نے مسترد کرتے ہوئے %25 سپیشل الاؤنس کی منظوری دی۔

 

خیال رہے فروری میں وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تھا اور صوبوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بھی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں۔

 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کو ایڈ ہاک ریلیف دیا جائے گا، وفاقی سیکرٹریٹ اور ان سے متعلق اداروں کے ملازمین اس میں شامل ہونگے۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ وفاقی ملازمین کی 2017 کی بنیادی تنخواہوں پر 25 فیصد ایڈ ہاک ریلیف ملے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین خیبر پختونخواہ حکومت کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close