Featuredاسلام آباد

آکسیجن گیس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ

اسلام آباد: ایف بی آر نے آکسیجن گیس کی درآمد پر ٹیکس مراعات نوٹیفکیشن جاری کردیا

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات سامنے آگئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آکسیجن گیس کی درآمد پر ٹیکس مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں ایف بی آر نے آکسیجن گیس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی ہے، جس کا اطلاق 14 مئی 2021ء سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آکسیجن پر یہ ٹیکس چھوٹ 6 ماہ کے لیے جاری رہے گی، ملک میں آکسیجن گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آکسیجن گیس، سلنڈر، کرائیوجینک ٹینکس کی درآمد پر چھوٹ ہوگی، یہ آکسیجن میڈیکل مقاصد کے لیے درآمد ہوگا، جس پر ٹیکس مراعات دی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آکسیجن گیس پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے کی تھی، جس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں یومیہ 303 ٹن کا اضافہ ہوا ہے جس کی بعد یہ صلاحیت 487 سے بڑھ کر 790 ٹن یومیہ ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close