سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ پابندیوں سےمثبت کیسزکی شرح میں کمی دیکھی گئی
24گھنٹے میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8.34فیصد اور حیدرآبادمیں مثبت کیسزکی شرح 4.42فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ اس دوران سندھ میں کورونا سے 24افراد جان سے گئے ، عوام کی جانب سے مزید تعاون اور ویکسی نیشن کرانےکی ضرورت ہے۔
تین روز قبل ترجمان سندھ حکومت نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں نمبرزآف کورونامریض ڈبل ہوگئے، 204مریضوں میں اضافہ ہواہے، نیپا کےقریب سندھ ڈیزیز اسٹیٹیوٹ ، لیاقت نیشنل اسپتال ،ایس آئی یوٹی میں ایک بھی بیڈخالی نہیں
یہ بھی پڑھیں: عوام کو نوکریاں دی نہیں, چھینی گئی ہیں، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، نہیں چاہتے کرفیو لگایا جائے، چیزوں کو مکمل بند کر دیاجائے، آپ چاہتےہیں
کہ معمولات زندگی معمول پرہوں تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، اگرآپ چاہتےہیں مزیدسختی نہ ہوتوحکومتی گائیڈلائن کواپناناہوگا، آپ سب کوایس اوپی پرعمل،ماسک پہننا ہوگا ویکسین لگوانا ہوگی۔