Featuredاسلام آباد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75مریض کی اموات

اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 7سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے 75 مریض جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار540ہوگئی۔

 

 

 

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540

ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔

 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 418 کوویڈ19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.34 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close