لندن : فلسطینی بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے غزہ کے معصوم بچوں کےلیے دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم غزہ میں بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنے والی این جی او کے حوالے کی جائے گی۔
فلسطینی بچوں کے لیے رقم عطیہ کرنے کا اعلان ملالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
Palestinian children deserve to live in peace, to feel safe in their homes, to be educated and to pursue their dreams. I'm proud to stand with them and support them. Please join me in donating to: @savechildrenuk, @KinderUSA and @DCIPalestine.https://t.co/W2MTnYoFXU
— Malala (@Malala) May 27, 2021
ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اسرائیلی جارحیت سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی اور بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے خرچ کی جائے گی۔
پاکستانی طالبہ نے بتایا کہ یہ رقم بچوں کو صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کےلیے بھی استعمال کی جائے گی۔