Featuredپنجاب

اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے اہم اعلان

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے اعلان کیا ہے کہ ہم اسکولوں میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دیں گے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم نے اسکولز میں گرمیوں کی کم سےکم چھٹیاں دینی ہیں، اسکولز میں بہت زیادہ ہوا تو3ہفتوں کی چھٹیاں دیں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ہم کم سے کم چھٹیاں دے کر نیا تعلیمی سال شروع کردیں گے۔

 

وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویکسین لگوانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے، جو یہاں پر ویکسین کے لیے آرہا ہے وہ رجسٹرڈ ہورہا ہے، بہت سارے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہوئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے اسکولوں میں مختصر اور طویل دورانیہ کی تعطیلات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے سردعلاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔

 

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی 21 سے31 اگست کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

 

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں اسکولوں کی طویل تعطیلات میں بھی 15 یوم کی کمی کی گئی ہے۔ گرم علاقوں میں سالانہ تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close