Featuredتجارت

ملکی معیشت کا عروج: ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

 

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی، زرعی پیداوار میں بہتری، ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، جولائی تااپریل ترسیلات زر 29فیصد اضافے سے 24.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ملکی برآمدات6.5فیصد اضافے سے 21ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں، ملکی درآمدات13.5فیصد اضافے سے 42.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

 

کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر80کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا0.3فیصدریکارڈ کیا گیا، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری32.5فیصد کمی سے 1.53ارب ڈالر رہیں۔

 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پورٹ فولیوسرمایہ کاری منفی234ملین سے بڑھ کر 2.46ارب ڈالر ہوگئی، مجموعی زرمبادلہ ذخائر مئی کے اختتام تک23ارب1کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک15.84ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کےذخائر7.17ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 153.46روپے فی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔

 

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پہلے10ماہ میں ٹیکس ریونیو14.4فیصداضافے سے3780ارب روپے رہا، پہلے10ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی کی مدمیں565ارب روپےمنظور کیے گئے، مالیاتی خسارہ کم ہو کر 1652ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، زرعی قرضے 4.6فیصداضافے سے 953ارب کی سطح پر پہنچ گئے، مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ، اپریل میں 11.1فیصد رہی۔

 

وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ہوا جولائی تااپریل میں8.6فیصد رہی، بڑی صنعتوں کی شرح نمومارچ میں22.4فیصدتک پہنچ گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نموجولائی تا مارچ میں 9فیصد تک پہنچ گئی، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس45 ہزار574پوائنٹس عبور کرگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close