Featuredاسلام آباد

بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کانوٹس لے لیا

اسلام آبادسرکل رجسٹرارآفس کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹوسوسائٹیزاسلام آبادکو فوری عہدے سےہٹادیاگیا جبکہ چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سےسرکلرجسٹرارکو معطل کرنے کی سفارش کی ہے

انسپکٹرکوآپریٹیوسوسائٹی کوعہدےسےبرطرف کرتے ہوئے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکازجاری کردیا ہے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ سرکل رجسٹرار آفس کےمتعلقہ کلرک کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نےپلاٹ منتقلی سےمتعلق شکایات کی تھی، سرکل رجسٹرارآفس نےشکایت پر اس کی داررسی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ کے معاملات دیکھنے کا اختیار دے دیا

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنرنےشکایات پر انکوائری کی،چیف کمشنرآفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close