Featuredاسلام آباد

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے مزید 73 مریض کی اموات

اسلام آباد : مہلک کورون وائرس کی وبا نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2،455 مزید افراد کو متاثر کیا ہے۔ مزید 73 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 

 

 

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 73 مریضوں کی جان لی ہے۔

 

این سی او سی نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران55 ہزار 442 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ24گھنٹے میں کورونا کےٹیسٹ مثبت آنے کی شرح4.42فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے چار ہزار 83 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد نو لاکھ 16 ہزار 239 ہوگئی ہے البتہ ملک میں کرونا وائرس کے 8 لاکھ 36 ہزار 702 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close