Featuredاسلام آباد

کوروناادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کوروناادویات کی مہنگےداموں فروخت روکنےکیلئےسخت اقدامات کرتے ہوئے ملک کی ادویات مارکیٹس کی سرویلنس کا فیصلہ کرلیا

ڈریپ نے آزادکشمیر،گلگت بلتستان،چاروں صوبائی دفاترکوہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے ، سربراہ ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف کی ہدایت پرصوبائی دفاترکومراسلہ ارسال کیا گیا۔

مراسلے میں سی ای اوڈریپ کی ملک میں کورونا ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ادویات کی دستیابی کیلئےادویات مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے اور کوروناادویات کی مہنگی فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کیےجائیں ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کوروناادویات کی دستیابی ہرصورت یقینی بنائی جائے اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانےکیلئے مارکیٹ مانیٹرنگ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی سوا 7لاکھ تک کا علاج کراسکیں گا، وزیر صحت عامرکیانی

ڈریپ کی ویب سائٹ پرکوروناادویات کی پرائس لسٹ موجودہے، حکومت نےکوروناادویات کی زیادہ سےزیادہ قیمت کاتعین کررکھاہے، ڈریپ افسران کوروناادویات کی مقررہ قیمتوں پردستیابی یقینی بنائیں۔

کوروناادویات کی مقررہ سےزائدقیمت پرفروخت خلاف قانون ہے، ڈریپ افسران زائدقیمت پرفروخت کی شکایات پرفوری کارروائی کریں، ڈریپ افسران قانون شکن عناصرکےخلاف سخت کارروائی کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close