کراچی: ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ایم کیو ایم ریلی نکالے گی۔
ایم کیو ایم ہی کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے، پیپلز پارٹی والوں سے ہمیں کوئی توقع نہیں ہے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہے، کراچی میں صرف مہاجر آبادی کو بند کرنے پر توجہ دی جارہی ہے، لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ایم کیو ایم ریلی نکالے گی،ایم کیو ایم ہی کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، پی ٹی آئی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے، عوام بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان ہیں، ایم کیو ایم کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی مہاجر کو ووٹ نہیں دیا۔
ڈپٹی کنونیئر کا کہنا تھا کہ سابق میئر وسیم اختر کو بھی اختیارات نہیں دیے گئے تھے، عدالت آرٹیکل 148 کی تشریح کرے، خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ہیں۔ وفاقی نے ابھی تک 25ارب کا فنڈ کراچی کو نہیں دیا، پیپلز پارٹی والوں سے ہمیں کوئی توقع نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، سندھ پولیس میں کراچی کے شہریوں کو بھرتی کیا جائے، سندھ پولیس میں صرف اندرون ملک کے لوگوں کو بھرتی کیا ہوا ہے۔