Featuredاسلام آباد

آج شام چار بجے وزیر اعظم عوام کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے تیار

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آج شام چار بجےبراہ راست عوام سے بات کریں گے، وزیراعظم سےعوام کی ٹیلیفونک گفتگو براہ راست نشرکی جائےگی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کی عوام سےٹیلیفون پر براہ راست گفتگو کی چوتھی نشست ہوگی، آپ9224900-051پروزیراعظم سے بات کرسکتےہیں۔

تیسری نشست میں عوام سے براہ راست گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کرونا کی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے پوری طرح تعاون کیا، پاکستان خوش قسمت ہے جو اچھی طریقے سے پہلی ،دوسری لہر سے نکلا،اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے دونوں طرف سے لوگوں کو بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مافیاز کا مطلب ہے یہ وہ لوگ ہیں جوکرپٹ نظام سے فائدہ اٹھارہاہے ، یہ جو مافیا بیٹھا ہے وہ نہیں چاہےگاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ہو، شوگرمافیا بھی نہیں چاہے گا، ادارے کام کرے یہ بھی کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ انصاف کی جدوجہد لڑنے کیلئےتحریک انصاف بنائی تھی ، ہم کامیاب ہورہے ہیں ، اسٹیٹس کو اور مافیاز سے لڑرہےہیں ، قوم نےمیرے ساتھ کھڑے ہونا ہے ،اللہ نے مجھے لڑنے کی ٹریننگ دی ہے ، میں ان مافیاز سے لڑ کر اور جیت کر دکھاؤں گا۔

پانی کے مسئلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سارے بڑے شہروں میں آنیوالا ہے جبکہ کراچی میں آچکا، لاہور میں راوی سٹی نہ بنایا تو یہاں بھی پانی کا مسئلہ شروع ہوجائے گا، شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں ، جس سے سیوریج اور پانی کے مسئلے بڑھ رہےہیں، سارے شہروں کے ماسٹر پلان بنائےجارہےہیں، اسلام آباد میں پانی لانے کیلئے پوری پلاننگ کرلی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close