Featuredخیبر پختونخواہ
خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک اضافی وزیر کم کرنے کا فیصلہ
آئینی حد سے زیادہ وزراء لینے پر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے،
محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل نے اپوزیشن اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیے دیا ہے
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ
حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آج اسمبلی میں آئینی نکتے کی وضاحت کریں گے، جو رائے بھی آئی حکومت آئین و قانون کے تحت فیصلہ کرے گی