Featuredاسلام آباد

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیاجبکہ اجلاس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اجلاس میں ترجمانوں نے معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترجمان معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔

عمران خان بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close