Featuredبلوچستان

جیوانی کے ساحل سے پکڑی گئی مچھلی 72 لاکھ روپے میں فروخت

گوادر: جیوانی کے ساحل سے 48 کلو گرام وزنی مچھلی پکڑی جسے 72 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے عوض فروخت کیا گیا۔

پیشکان سے تعلق رکھنے والے مچھیرے ساجد حاجی ابا بکر کا کہنا تھا کہ قیمتی کروکر مچھلی پکڑنے کا سہرا کشتی کے مالک کے سر جاتا ہے، اس وقت کشتی پیشکان کے وحید بلوچ چلا رہے تھے۔

گوادر میں فشریز کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد ندیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے کبھی ایسی مچھلی نہیں دیکھی جس کی اتنی زیادہ قیمت ہو۔

حاجی ابابکر کا کہنا تھا کہ نیلامی کے دوران ایک موقع پر مچھلی کی قیمت 86 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی تھی لیکن ہماری روایات میں رعایت کی اجازت ہے اس لیے 72 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی۔

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور ماہر سمندری حیاتیات عبدالرحیم بلوچ کا کہنا تھا کہ یورپ اور چین میں بڑی کروکر مچھلی کی طلب بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ مچھلیاں اپنے گوشت کی وجہ سے مہنگی ہوتی ہیں لیکن یہ مچھلی (بڑی کروکر) کی طلب زیادہ ہونے کی وجہ اس کے اعضا کا ادویات اور سرجری میں استعمال ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close