بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، امیدہےاگلے2سال میں ملک منزل کےقریب ہوگا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقےکوبڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہواہے، قوت خریدمیں اضافہ بھی اسی شرح سےہورہاہےجوخوش آئندہے، امیدہےاگلے2سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کےقریب ہوگا۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائ میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے، امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 1, 2021
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئندہ بجٹ سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے امور پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، آئندہ مالی سال بجٹ میں تمام توجہ شرح نمومیں اضافےپرہوگی، ترقیاتی کاموں کومزیدتیزکرکےنئےمنصوبوں کا اجرا کیاجائےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔