Featuredاسلام آباد

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ تعلیم نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

 

 

 

 

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ورچوئل اجلاس آج وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا۔

 

اس اجلاس میں کرونا کی موجودہ صورت حال اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور غور کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کی آرا اور تجاویز کے بعد بورڈامتحانات کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ تعلیمی ادارےکھولنے کا اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل 24 مئی کو بین الصوبائی وزائے تعلیم کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں امتحانات لینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

تمام وزرائے تعلیم کی مشترکہ تجویر اور رائے تھی کہ کسی بھی طالب علم کو امتحان کے بغیر دوسری کلاس میں پروموٹ نہ کیا جائے۔

 

اجلاس میں پاکستان بھر میں بورڈ کے امتحانات 20 جون کے بعد شروع کیے جائیں گے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمد نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی اداروں سے وابستہ اساتذہ اور عملے کو ہنگامی بنیادوں پر کرونا ویکسین دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close