Featuredاسلام آباد

ہمارے پاس فائزر ویکسین کی تعداد محدود ہے

اسد عمر نے کہا کہ پمز میں رش کم ہونے کی وجہ ویکسی نیشن سینٹر بڑھا دیے ہیں، پاکستان میں ویکسی نیشن سینٹر کی تعداد 1700 تک پہنچ چکی ہے جسے 4 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے

ملک کے ایوان صنعت وتجارت کو ویکسین کے حوالے سے تعاون کا کہا ہے جب کہ مالز میں ویکسین کا آغاز اچھا ہے کیونکہ مالز کا کاروبار بہت متاثر ہوا ہے، کاروبار کھولنا چاہتے ہیں اس لیے چاہتے ہیں ملک میں ویکسی نیشن کا عمل تیز ہو، کورونا ویکسین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد رجسٹریشن اور ویکسین لگوانے کے حساب سے نمبر ون شہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی پر ٹیکس کیوں بڑھایا، اسد عمر اپنی ہی حکومت کے بجٹ پر برس پڑے

درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ہمارے ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے

حج پر جانے والوں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزر لگائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک ویک ویکسین بھی عوام کو لگ رہی ہے، ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close