کراچی کے شہریوں کی لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئےمزید 200میگاواٹ بڑھادی گئی
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کو پہلے 350میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی جا رہی تھی، اب کراچی کے شہریوں کی لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئےمزید 200میگاواٹ بڑھادی گئی ہے
گذشتہ روز وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر سےاسلام آباد میں ملاقات کی تھی ۔
کے ای کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے، کے الیکٹرک کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی سستی ، صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
گورنر سندھ نے بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر کی جانب سے کے الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو اگلے دس دن تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے معاملات کو درست کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔