کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے مسائل وزیر اعظم کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائیگا۔
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد تاجروں کے مطالبات وزیر اعظم کے سامنے رکھے گا۔
کورونا وائرس کے دوران سندھ حکومت کے تاجروں سے سلوک کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت سے متعلق خدشات بھی وزیر اعظم کو بتائیں گے۔