Featuredدنیا

پاکستان اور مصر کی 2ہفتے تک جاری رہنے والی مشترکہ ایئرڈیفنس مشقیں اختتام پذیر

قاہرہ : پاکستان اور مصر کی آرمی کی مشترکہ ایئرڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں، 2ہفتےتک جاری رہنےوالی مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئیں ، دونوں ممالک کی آرمی ایئر ڈیفنس کی یہ پہلی مشقیں تھیں۔

 

 

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور مصر کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کی اختتامی تقریب مصرکےدارالحکومت قاہرہ میں منعقدہوئی،لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان مشقوں کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ پاکستانی سفیرساجدبلال، ایئرفورس مارشل دیگراعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

 

دونوں ممالک کی آرمی ایئرڈیفنس کی یہ پہلی مشقیں ہیں، اسکائی گارڈز1مشقوں میں کمانڈرایئرڈیفنس نے شرکت کی ، 2ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئی ۔

 

مشترکہ ایئرڈیفنس مشقوں کے دوران اجارحانہ اورفوری ردعمل کی مشقیں بھی کی گئیں او اِگلا میزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکامظاہرہ بھی کیاگیا۔

 

کمانڈرایئرڈیفنس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا جوان ابھرتےہوئےچیلنجزسےنمٹنےکیلئےنئی تکنیکی مہارتیں اختیارکریں۔

 

خیال رہے 28 مئی کو پاکستان اور مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی تھی ، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کافروغ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close