Featuredخیبر پختونخواہ
خیبر پختونخوا اسمبلی میں شادی سے متعلق ملالہ یوسفزئی کے بیان پر بحث
پشاور : ممبر صوبائی اسمبلی نے ملالہ یوسفزئی کے بیان کی وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے، نثار مہمند نے کہا کہ بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں شادی سے متعلق ملالہ یوسفزئی کے بیان پر بحث ہوئی۔ ایم پی اے صاحبزادہ ثنا اللہ نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی اپنے بیان کی وضاحت کریں۔ اسلام کسی طور پر پارٹنرشپ کی اجازت نہیں دیتا۔
نثار مہمند نے کہا کہ ملالہ نے دہشت گردوں کے سامنے کھڑے ہو کر تعلیم کیلئے آواز بلند کی۔ بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے، والد نے تردید کردی۔
ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ ملالہ اور اس کے والد نے تعلیم کیلئے پوری دنیا میں کام کیا۔ اس کے پورے انٹرویو کو دیکھا جائے تو ملالہ نے والدہ سے مکالمہ کیا۔ سیاق وسباق سے ہٹ کر انٹرویو کے ایک حصے کو متنازع بنایا جارہا ہے۔
نعیمہ کشور نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کے والد کو تردید کےساتھ وضاحت کرنی چاہیے۔