لاہور : سندھ پر مسلط پیپلز پارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرچی شہزادے کو عوامی وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ، مراد علی شاہ کی شکل میں عوام کو دی گئی سوغاتوں بارے سوچنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔ عثمان بزدار کی زیر سرپرستی بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ بھر خصوصاً پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔