لندن : برطانیہ میں کورونا کیسز کی شرح گزشتہ دو ماہ کی نسبت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ میں کورونا کیسز کی شرح گزشتہ دو ماہ کی نسبت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ ہزار دو سو اڑتیس افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے صرف 7 اموات ہوئیں جبکہ آج ایک دن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔