Featuredاسلام آباد

عمران خان کے اعتماد اور عوام نے مجھے اس مقام پر پہنچایا

 اسلام آباد: عمران خان کی پی ٹی آئی میں وہ حیثیت ہے جو پی پی میں ذوالفقار علی بھٹو کی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انسان ایک دوسرے سے چیزیں پوشیدہ رکھتے ہیں لیکن اللّٰہ سے نہیں، اللّٰہ کی رحمت کے بعد عمران خان کے اعتماد اور عوام نے مجھے اس مقام پر پہنچایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاست سے میں نے جو لینا تھا وہ لے لیا، یاست اپنے لیے نہیں کسی بڑے مقصد کو پانے کے لیے کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے محسوس کیا لوگ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے تنگ ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے حوصلہ نہیں ہارا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فقیر ہونے کے ناطے پیش گوئی کر رہا ہوں کہ 2023 کا اونٹ بھی اسی کروٹ بیٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی سیاست کا آغاز شکست سے کیا، ضلع کونسل کا الیکشن لڑا اور ہار گیا، عمران خان کہتے ہیں سب کچھ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن این آر او نہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑی تو آصف علی زرداری نے پیغام بھجوایا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹو پارٹی سسٹم اگر کسی نے توڑا تو وہ عمران خان ہیں، ہم بھی انتخابی اصطلاحات چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close