Featuredسندھ

لاک ڈاؤن میں نرمی ، دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت کا پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان، دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ حکومت نے پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے شادی ہالز بھی 2 ہفتے میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 9 ویں جماعت سے تمام تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگی، 15 دن بعد اسٹاف کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک ہوں گے۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر عوام کے درمیان فاصلہ رکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے کے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی، سیلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ساحل سمندر اور سی ویو کھولنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close