Featuredسندھ

ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں جاری

(آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں جاری ہے

آرمی انجینئرز کی خصوصی ٹیم ہیلی کاپٹر کےذریعے راولپنڈی سےروانہ ہوگئی ہے، خصوصی انجینئرز کی ٹیم امدادی کاموں کی رفتارمزیدتیزکرےگی جبکہ زخمیوں کی مدد کے لئے ملٹری ڈاکٹرز، عملہ پنوعاقل سےجائےحادثہ پر ایمبولینسوں کےساتھ پہنچ گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتان سے دو ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کیلئے روانہ ہوچکے، جن کی مدد سے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے اسپتالوں میں منتقل کیاجائےگا اس کے علاوہ امدادی سامان بھی کچھ دیر میں جائےحادثہ پر پہنچا دیا جائےگا۔

یہ بھی پرھیں: گذشتہ رات 2 ٹرینیں حادثے سے بال بال بچ گئیں

کہ رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، موقع پر موجود حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close