ریاض : سعودی عرب میں کورونا کے 1161 نئے مریضوں کی تشخیص، 15 انتقال کرگئے
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے1161 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار707 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 15 کورونا کے مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 471 ہوگئی۔
وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 1216 کورونا کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 860 ہوگئی ہے۔