کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 53 مریض کی اموات
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 53 مریض جاں بحق جبکہ ایک ہزار383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار376 ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹے میں53کورونا مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21ہزار376 ہوگئیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں46 ہزار882ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے ایک ہزار383 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح2.94فیصد رہی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 2ہزار 516 مریض صحت یاب ہوئے صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8لاکھ 67ہزار447 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں داخل کورونا کا کوئی مریض تشویشناک حالت میں نہیں ہے جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد9 لاکھ 35 ہزار13 ہوگئی ہے۔
نئے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 535، پنجاب میں تین لاکھ 42 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34ہزار 781 ، بلوچستان میں 25 ہزار 893، اسلام آباد میں81ہزار 806 جبکہ آزاد کشمیر میں 19ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار655 ہوگئی ہے۔